راحت رساں
قسم کلام: صفت ذاتی ( واحد )
معنی
١ - سکون و آرام پہنچانے والا، سکھ دینے والا۔ تعلق جس سے ہو دل کو وہ ہے راحت رساں میرا قفس سے بھی زیادہ تنگ ہو گو آشیاں میرا ( ١٩٣٥ء، عیاں، دیوان، ٢٥ )
اشتقاق
عربی زبان سے ماخوذ اسم 'راحت' کے ساتھ فارسی لاحقۂ فاعلی 'رساں' لگانے سے مرکب 'راحت رساں' اردو میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ ١٨٥٢ء کو "دیوان برق" میں مستعمل ملتا ہے۔